بلوچستان کے علاقے تربت اور ڈیرہ بگٹی میں روڈ حادثہ اور آتشزدگی کے دوواقعات سے خاتون وبچی سمیت 4 افراد ہلاک ہلاک ہوگئے۔
ضلع کیچ کے علاقے شاپک میںایک ٹریفک حادثے میں 3 افراد افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سری شاپک ڈانڈل کے رہائشی چاکر،ان کی اہلیہ اور ان کا ایک بچہ شامل ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق چاکر اپنے خاندان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سفر کررہے تھے جنہیں سامنے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے تینوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔
حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا تاہم گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیاہے۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے مٹ تھنگوانی میں کھیتوں پر کام کرنے والے بزگر کے جھونپڑی میں آگ لگنے کے باعث مزدور پیشہ شخص کی دو سالہ بیٹی جھلس کر ہلاک جبکہ گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
حادثے میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والی دو سالہ صفیہ بنت نوز علی نوسانی بگٹی کو ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے پنجاب ریفر کردیا تاہم بدقسمتی سے بچی رستے میں ہی دم توڑ گئی۔