حب و گوادر میں فائرنگ سے لیویز اہلکارسمیت 3 افراد ہلاک،کوئٹہ سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے صنعتی علاقے حب اورت ساحلی شہر گوادر میں فائرنگ کے دو واقعات میں لیویز اہلکارسمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے ایک نومولود بچی کی نعش برآمدہوئی ہے۔

حب چوکی سے اطلاعات ہیں کہ حب شہر کے قریب دارو ہوٹل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک رکشہ پر فائرنگ کی جس سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی صبح سویرے حب شہر کے قریب دارو ہوٹل کے مقام پر نامعلوم معلوم مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں عزیز اللہ اور عطاء محمد نامی 2 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

نعشوں کو حب اسپتال منتقل کرنے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

دوسری جانب گوادر میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک لیویز اہلکارکو قتل کردیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر میں نا معلوم افراد نے رکشہ چلانے والے زکریا یعقوب نامی نوجوان پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

دریں اثنادارلحکومت کوئٹہ کے علاقے بروری میں کچرا دان سے ایک نومود بچی کی لاش برآمدہوئی ہے۔

پولیس نے بچے کی لاش بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا۔

بچی کے چہرے اور جسم پر شدید نوعیت کے زخم کے نشانات پائے گئے ہیں ۔

Share This Article