اسلام آباد: مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پرعالمی سربراہی کانفرنس کاانعقاد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس ہو رہی ہے جس میں میں 44 مسلم اور پاکستان کے دوست ممالک کے وزرا، سفیروں سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے موقعے پر 11 تا 12 جنوری 2025 کے موقع پر اسلام آباد کی دو بڑی شاہراہوں سری نگر ہائی وے اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر مختلف اوقات میں روٹس لگائے جاہیں گے۔

اسلام کی انتظامیہ کہنا ہے کہ تعلیمی کانفرنس میں مہمانوں کی آمد اور روانگی کے موقع پر سرینگر ہائے وے اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر روٹس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی۔

مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی سربراہی کانفرنس کا انعقاد جنرل سیکرٹری رابطہ عالم اسلامی محمد بن عبدالکریم العیسی کی تجویز پر کیا جا رہا ہے۔

اس کانفرنس کا موضوع ’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘ ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں درپیش چیلنجزسے نمٹنا ہے۔

انسانی حقوق اور لڑکیوں تعلیم کی کارکن ملالہ یوسفزئی بھی اس کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا ’میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں ایک کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں۔ اتوار کو، میں تمام لڑکیوں کے سکول جانے کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں بات کروں گی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ان کا موضع بحث یہ بھی ہوگا کہ ’کیوں عالمی رہنماؤں کو افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ان کے جرائم کے لیے طالبان کو جوابدہ بنانا چاہیے۔‘

Share This Article