ایران : خامنہ ای سے معافی نہ مانگنے پر خاتون کو 5سال جیل کی سزا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایرانی حکام نے حراست میں لی گئی ایک سرکردہ خاتون سماجی کارکن سپیدہ قولیان کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے معافی نہ مانگنے پر جیل میں ڈال دیا ہے۔

حکام نے سپید قولیان سے کہا تھا کہ وہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے تحریر طور پرسزا کی معافی کی درخواست کریں تاہم قولیان نے خامنہ ای سے رحم کی بھیک مانگنے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی۔

خیال رہے کہ پچیس سالہ سپیدہ قولیان کو شمالی اھواز میں سنہ2018ءمیں خواتین کے حقوق کے لیے ایک احتجاجی ریلی میں حصہ لینے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ اسے پانچ سال قید سزا سنائی گئی ہے۔ جیل بھیجے جانے سے قبل قولیان کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

واضع رہے کہ ایران میں سیکولر نظریات رکھنے والے افراد جن میں شاعر و ادیب ، دانشور، انسانی حقوق وسماجی کارکن، وکلا وڈاکٹرزو دیگر شعبو ں سے وابستہ ہیں ،حکومت کی جانب سے انہیں مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment