بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کرجبری طورپر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے جانے والوں کی شناخت کیا ولد فیض اور کینگی ولد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو گذشتہ رات فورسز نے بلیدہ کے علاقے میناز میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
لواحقین کے مطابق فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ان کو حراست میں لیا جس کے بعد سے ہمیں معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں اور اس حال میں ہے۔
لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں۔