بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایک راہگیر بچہ ہلاک ہوگیا ہے۔
واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک پر کیچی بیگ تھانہ کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے اچانک گاہی خان چوک پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سریاب کے علاقے شریف آباد میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے علاوہ کوئی دھماکہ خیز مواد بھی پھینکا۔
انھوں نے کہا کہ اس حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران ایک راہگیر بچہ ہلاک ہوا۔
ایس پی سریاب احمد ولی طلحہ نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تاہم حملہ آور فرار ہوگئے۔
انھوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب بارکھان میں ڈکیتی دوران مزاحمت پر چور نے چھریوں کے وار سے نوجوان کو قتل کر دیا۔
بارکھان بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقہ کوہ سلیمان تمن بزدار بھارتی کے علاقے میں چوری کی واردات کے دوران 13 سالہ نوجوان کی مزامت پرچور نے نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق بارکھان بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی کوہ سلیمان تمن بزدار بھارتی میں 13 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔
نوجوان نے چور کو پکڑنے کی کوشش کی چور نے چھریوں کے وار کر کے 13 سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا ۔
زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخمی نوجوان کی تاپ نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ چور نوجوان کو قتل کر کے موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
جس کے بعد باڈر ملٹری پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔