آواران حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں آواران حملے میںپاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے چھ جنوری بروز پیر بوقت ساڑھے سات بجے بمقام تیرتیج آواران میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ پندرہ منٹ تک جاری رہنے والے حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں ہر مقام پر ہزاروں فوجی چوکیوں اور سینکڑوں کیمپوں کی موجودگی میں دشمن فورسز پر کامیاب حملے گوریلا جنگ کی جمالیاتی پہلو کا عکس ہے اور یہی خوبصورتی زمین سے محبت کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک دشمن فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔

Share This Article