کوئٹہ و پسنی میں پاکستانی فورسز پر حملے ، 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں پولیس اور پاکستان کوسٹ گارڈ پر حملوں میں 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار اور اور دو زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ گاہی خان چوک پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے جس سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔

فائرنگ کے بعد ایک دھماکے کی بھی آواز سنی گئی۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پولیس پارٹی پر دستی بم سے بھی حملہ بھی کیا گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔

کوئٹہ پولیس فائرنگ کے مقام پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب ضلع گوادرتحصیل و ساحلی شہر پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کیمپ پر دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کے کیمپ کے گیٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Share This Article