شمالی کوریا کا مشرقی سمندر کی جانب بیلسٹک میزائل کا تجربہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

شمالی کوریا نے نئے سال میں پہلی مرتبہ آج صبح ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر کی طرف داغا، جو اس سال کا پہلا میزائل تجربہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فوج میزائل کے داغے جانے کی سمت، پرواز کی گئی مسافت اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کا تجزیہ کر رہی ہے۔

یونھاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کا یہ تجربہ 2025 کا پہلا میزائل تجربہ ہے۔ اس سے قبل 5 نومبر 2024 کو ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل (SRBM) کا تجربہ کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق، شمالی کوریا کا داغا گیا میزائل تقریباً 1100 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد جاپان کے سمندر میں جا گرا۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا کے حکام نے تاحال پیونگ یانگ کے اس اقدام پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

Share This Article