بلوچستان کے علاقے پنجگور ،نوکنڈی اور سوراب میں فائرنگ اور روڈ حادثے میں لیویز اہلکاروبچی سمیت3 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور کے علاقے فٹبال چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لیویز فورس کے اہلکار ممتاز احمد ڈیوٹی سے چھٹی کرکے اپنے گھر خداباداں جارہے تھے، اسی دوران فٹ بال چوک کے قریب نیواں ندی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا۔
اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب نوکنڈی میں فائرنگ سے ایک بچی ہلاک ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بچی ہلاک ہوگیا جبکہ احمد نامی شخص اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں ۔
زخمیوں کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
دریں اثنا سوراب میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے روڈ پر پیدل چلتی ہوئی خاتون کو ٹکر مار دی ۔
حادثے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئیں اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹکر مارنے والی گاڑی کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔
حکام نے ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔