تربت دھماکے میں ہلاک فورسز اہلکار ودیگر کی شناخت ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تربت کے علاقے بہمن میں گذشتہ روز بس پر ہونے والے فدائی حملے میں ہلاک 4 فورسز اہلکار ودیگر کی شناخت ہوگئی ہے۔

دھماکہ تربت شہر سے آٹھ کلومیٹر دور بہمن کے علاقے میں ہوا۔

حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی ایل اے کی مجید بریگیڈ یونٹ کی ایک فدائی حملہ تھا اور پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایاگیا تاہم پاکستانی فوج کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نور خان، عبدالوہاب، اعجاز اور لیاقت علی کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردی جائیں گی، جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ اس حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

حکومتِ بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے مزید کہا ہے کہ اس دھماکے کی زد میں ایس ایس پی سیریس کرائمز ونگ ذوہیب محسن کی گاڑی بھی آئی، جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

Share This Article