بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے افغان و ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے اور ندی نالے زیرآب آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل بارش کی وجہ سے چمن میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور کئی علاقوں میں لائنیں ٹرپ کر گئیں۔

موسلادھار بارش کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر اگلے 24 گھنٹے کی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

جبکہ دوسری جانب چاغی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ایک مقامات پر ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوکنڈی ،دالبندین یک مچ برابچہ چاغی تفتان ،سیندک ،پدگ میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ سہ پہر تین بجے سے جاری ہے ۔

اسی طرح بلوچستان افغان بارڈر براب چاہ میں ہلکی ہلکی برف باری کی اطلاع موصل ہوئی ہے ۔اوریخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔

لیکن کہیں سے بھی جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Share This Article