ایرانی ریال کی قدر میں مزید کمی ، 2 لاکھ ریال1 امریکی ڈالرکے برابرپہنچ گیا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

ایرانی ریال کی قدر میں گزشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں شدید کمی نوٹ کی گئی۔ امریکی پابندیوں اور کورونا کی وبا کے علاوہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تنقید نے بھی ایرانی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔

جمعے کے روز بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس کے معائنہ کاروں کو دو مشتبہ جوہری تنصیبات کے معائنے کے اجازت دے۔ فارن کرنسی ایکسچیج پر نگاہ رکھنے والی ویب سائٹ بونباسٹ ڈاٹ کام کے مطابق اس تازہ پیش رفت کے بعد ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر ایک لاکھ اٹھاسی ہزار دو سو سے کم ہو کر ایک لاکھ ترانوے ہزار تین سو پر جا پہنچی۔ دوسری جانب اقتصادی خبریں دینے والے روزنامے دنیائے اقتصاد نے ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر ایک لاکھ نوے ہزار آٹھ سو بتائی ہے۔

جمعے کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز نے کہا تھا کہ ایران دو مشتبہ جوہری تنصیبات تک بین الاقوامی معائنہ کاروں کو جانے سے روک رہا ہے۔ اس بیان سے تہران پر بین الاقوامی سفارتی دباو¿ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018 سے ایرانی جوہری معاہدے سے نکل چکے ہیں اور اس کی وجہ سے ایران پر شدید ترین امریکی پابندیاں نافذ ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں شدید کمی اور کورونا وائرس کی وبا نے بھی مشرقِ وسطیٰ کی تمام معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، تاہم ایران پر یہ اثرات اور بھی زیادہ سخت ہیں۔

ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ عبدالنصر ہمتی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی قرار داد کی وجہ سے پیدا ہونے والے نفسیاتی اثرات نے ریال کو متاثر کیا، تاہم ایرانی اقتصادیات اس دباو¿ کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ہمتی کا کہنا تھا، ”کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال، زرمبادلہ کا عارضی دباو¿ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کے نفسیاتی اثر سے غلط اشارہ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔“

انہوں نے مزید لکھا، ”تیل سے آمدن میں کمی کے باوجود ملک کے زرمبادلہ کے حالات اچھے ہیں اور مرکزی بینک امریکی دباو¿ کے باوجود ضروری کرنسی کی سپلائی جاری رکھے گا۔“

یہ بات اہم ہے کہ حالیہ کچھ برسوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں ستر فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔ ستمبر 2018 میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال ایک لاکھ نوے ہزار پر دیکھا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment