کوئٹہ : 13 سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میںایک 13 سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیو سریاب کے علاقے کلی شاہنواز کے رہائشی شیر محمد کے 13 سالہ بیٹے شبیر احمد نے گلہ میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Share This Article