بلوچستان میں سال 2024 میں 22ہزار ٹریفک حادثات میں 402 افراد کی اموات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

 سال 2024 میں بلوچستان بھر میں 22252 ٹریفک حاثات میں 402 افرادہلاک اور 30596 افراد زخمی ہوئے۔

میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سینٹر بلوچستان 1122 کی یکم جنوری تا دسمبر 2024 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں بلوچستان کے 26 اضلاع قلات باغبانہ خضدار دراکھالہ خضدار کراڑو لسبیہ ا وندر لسبیلہ لک پاس کوئٹہ سرانان پشین چمن زیارت کراس پشین ناسائی قلعہ سیف اللہ شینکہ قلعہ سیف اللہ بدین زئی ژوب شیرانی گدر سوراب کچھی بختیار آباد سبی کیٹل فارم جعفر آباد لورالائی دشت تربت پنجگور بسیمہ واشک رکھنی بارکھان ترومان خضدار میں ہائی ویز پر 22252 خطرناک حادثات رونما ہوئے۔ جن میں 402 انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور 30596 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 6033 کیسسز او پی ڈی ہوئے، بلوچستان بھر میں سال 2024 کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں ایم ای آر سی کے رضاکاران نے ریسکیو کے فرائض سرانجام دیے۔

بلوچستان بھر میں ایم ای آر سیز انسانی جانوں کے بچائو اور انسانیت کی خدمت میں ہمہ وقت پیش پیش رہ کر اپنے فرائض کی بخوبی ادائیگی اور خدمت خلق کا فریضہ نبھا رہے ہیں ۔

عوامی حلقوں نے میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سینٹرز کے رضاکاروں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے اور حکومت وقت سے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ای آر سی بلوچستان کے رضاکاروں کو ان کی عمدہ کارکردگی کے پیش نظر ضروری مراعات اور سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ ان کی کارکردگی بلوچستان میں مزید بہتر ہو۔

Share This Article