تربت میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ،کوئٹہ و منگچر سے 3 نعشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ اور منگچر سے 3 نعشیں برآمدہوئی ہیں۔

تربت کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک عنایت ولد لیاقت سکنہ سٹیلائٹ ٹاؤن نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر وقوعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ سے 2 نعشیں  برآمدہوئیں۔

نعشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح منگچر کے علاقے پینزئی ڈیم کوبک کراس کے مقام پر ایک نامعلوم شخص کی نعش پائی گئی جس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

نعش ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

نعش کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانہ میں رکھ دیا گیا، مزید کارروائی منگچر انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article