بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے سے بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 8 تک ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سٹرکوں اور سیوریج کا پانی جم گیا جبکہ نوکنڈی 4،سبی 3،جیونی 9، تربت 10،گوادر میں سے کم سیکم 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔