کرد فورسز کے زیر کنٹرول تیل سے مالا مال شہر”دیرالزور” پر باغیوں کاقبضہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

شامی باغی فورسز نے شام کے شہر دیرالزور پر قبضہ کر لیا ہے۔

یہ وہ شہر ہے جس پر اس سے قبل امریکہ نواز کرد فورسز کا کنٹرول تھا۔

ماہرین کے مطابق شامی باغیوں کی جانب سے ملک کے تیل سے مالا مال مشرقی شہر دیر الزور پر قبضہ ملکی وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ہیئت تحریر الشام کے ایک سینیئر کمانڈر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے شہر اور اس کے فوجی ایئرپورٹ کو فتح کروا لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’ہماری فورسز نے دیرالزور شہر پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل جب صدر بشار الاسد کی جانب سے اپنی فوجوں کو شہر سے ہٹایا گیا تھا تو ان کی جگہ کرد فورسز نے سنبھال لی تھی۔

Share This Article