بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں ایف سی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ 6 دسمبر بروز جمعہ شام سات بجے سرمچاروں نے بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے علاقے بروری بائی پاس پر قائم قابض پاکستانی فورسز ایف سی کے ایک چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد فورسز نے ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر چیکنگ شروع کی اور عوام کو ہراساں کیا تاہم سرمچار حملے کے بعد بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔