بشار الاسد کے اقتدار کا تختہ الٹنا ایک تاریخی موقع ہے، جو بائیڈن

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کے اقتدار کا تختہ الٹنا ایک تاریخی موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس، ایران اور نہ ہی حزب اللہ اس ریجیم کو بچانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ تمام شامی گروہوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے شام کی صورتحال پر کہا ہے کہ ’اسد حکومت کی جانب سے ’قابلِ اعتماد سیاسی عمل‘ میں شامل ہونے سے انکار اور روس اور ایران کی حمایت پر بے جا انحصار اس کے خاتمے کا باعث بنا۔‘

بلنکن نے کہا کہ ’امریکہ شام کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور باغی رہنماؤں کے اقدامات کا جائزہ بھی لے رہا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’امریکہ شامی عوام کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کے لئے اسد حکومت کو جوابدہ بنانے کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔‘

Share This Article