کوئٹہ ومستونگ میں گیس پریشر میں شدید کمی کیخلاف روڈ بلاک احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور مستونگ میں  گیس پریشر میں شدید کمی کیخلاف روڈ بلاک احتجاج جاری ہے جس میں خواتین و بچوں نےروڈپر دھرنادیا ہوا ہے۔

کوئٹہ کے مختلف علا قوں میں گیس لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ جار ی ہے ۔

اسپنی روڈ پر گیس بندش کی وجہ سے شہریوں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا ہے۔

اسی طرح مستونگ میں گیس پریشر میں شدید کمی خواتین وبچے سراپا احتجاج ہیںاور قومی شاہراہ پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

کلی کاریز سور اور کاریز نوتھ میں مسلسل دو سال سے گیس پریشر بندش کے خلاف خواتین اور بچوں نے ڈی سی ہاؤس کے سامنے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔

مظاہرین نے کہا کہ میجر چوک سے لے کر گرڈ اسٹیشن تک ہمارے کلیوں کو آنے والے گیس پائپ لائن سے نئی آبادی کو گیس فراہم کی گئی ہے اور اسی ایریا میں گیس چوری بھی حد سے زیادہ ہے جب تک میجر چوک پر لگے مین وال سے گیس پریشر مکمل طور پر بحال نہیں کیا جائے گا اور میجر چوک تا گرڈ اسٹیشن تک غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا قومی شاہراہ پر جاری دھرنے کو کسی صورت ختم نہیں کرینگے۔

قومی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ اور اس کے اطراف میں سوئی سدرن کا ترسیلی نظام معمول کے مطابق روانی سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قدرتی گیس میں بنیادی طور پر کوئی بو نہیں ہوتی، اس لیے اوڈورنٹ کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ گیس کی موجودگی اور ممکنہ لیکج کی نشاندہی کی جا سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سوئی سدرن عوام کی آگاہی کے لیے اپنے پائپ لائن نیٹ ورک میں اوڈورنٹ آئل شامل کرتی ہے، اور یہ عمل سالانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موسم سرما میں بعض افراد مناسب حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کرتے، جس کے باعث بو کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو احتیاط کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

Share This Article