مستونگ وتربت میں روڈحادثات و فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور تربت میں روڈحادثات اور فائرنگ کے تین مختلف واقعات سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مستونگ کے علاقے جنگل کراس کے مقام پر تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کریم نامی شخص ہلاک اور اس کا بیٹا صابر زخمی ہوگیا ۔

نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب تربت میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلاتک کے علاقے میں ایک زمیادگاڈی اؤر موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار صدام حسین ولد برکت علی سکنہ سورگ کلاتک موقع پر ہلاک ہوگیا ۔

تربت میں ایک اور واقعہ میں نودزمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
~
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل تربت کے علاقے نودز میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گہرام ولد یوسف نامی ایک شخص کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article