قلات میں فائرنگ سے سبزی فروش ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قلات بازار سبزی منڈی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک سبزی فروش کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

مقتول کی شناخت ہدایت اللہ عرف جھڑی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کردیا بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مزید تفتیش قلات پولیس کررہی ہے۔

Share This Article