کوئٹہ و سبی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور سبی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ہزار گنجی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ظفر اللہ زہری نامی شخص زخمی ہو گیا۔

ہلاک وزخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

دوسری جانب سبی میں تلی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد بخش ہاڑا نامی ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی لاش سول ہسپتال سبی منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو جلد حل کر لیا جائے گا اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Share This Article