ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے زامران و دیگر مقامات پر مقامی افراد نے منشیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے منشیات کے حوالے سے ایکشن لیں۔ منشیات نے نوجوان نسل کو تباہ کیا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ منشیات کے کاروبار کرنے والوں کو با اثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے اس لیے انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے،
واضح رہے کہ رہے بلوچستان میں بڑتی ہوئی منشیات فروشی کے خلاف بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیئے جارہے ہیں، کل 20 جون کو“منشیات کے خلاف جنگ ٹیم”کی جانب سے حب میں منشیات کی بڑتی ہوئی رجحان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔