بلوچستان کا کوئی ضلع کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہے،محکمہ صحت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کا کوئی ضلع کورونا وائرس سے محفوظ نہیں رہا کیونکہ اب اس کے تمام 33 اضلاع سے کورونا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

16 جون کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں تین اضلاع شیرانی، بارکھان اور سوراب ایسے تین اضلاع تھے جن سے کورونا کے کیس رپورٹ نہیں ہوئے تھے۔ بلوچستان کے نقشے میں یہ تینوں اضلاع پیلے رنگ سے مارک کئے گئے تھے جبکہ جن اضلاع سے کیسز سامنے آئے تھے ان کو سرخ رنگ سے مارک کیا گیا تھا۔

لیکن اب ان تینوں اضلاع سے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کی نئی رپورٹ میں بلوچستان کے تمام اضلاع کو سرخ رنگ سے مارک کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان اضلاع میں سے سوراب سے ایک ،شیرانی سے ‹و اور بارکھان سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے 33 اضلاع میں سے اب تک کورونا کے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 8794 ہے جن میں مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 8646 ہے۔

مقامی منتقلی کے سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ سے سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 6838 ہے۔

سندھ سے متصل ضلع جعفرآباد 266 کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان کے ساتھ متصل دو سرحدی اضلاع چاغی اور قلعہ عبداللہ 147، 147 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment