بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے شوشل میڈیا فلیٹ فارم "بلیو اسکائی "پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ آزادی کی آڑ میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں پر تنقید کرنا پرانا حربہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بلوچ عوام بالخصوص نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس بات کو پہچانیں اور اپنی توانائی کو دانشمندی سے مرکوز کریں۔
ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک طاقتور ٹول ہے، اسے دشمن کے جھوٹ کا مقابلہ کرنے اور اپنے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کریں۔