تربت : سیمینار کر نے کی پاداش میں ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت 15 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سیمینار کر نے کی پاداش میں بلوچ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت 15 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تربت پولیس نے گذشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شہید فدا چوک پر سیمینار کے بعد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، ماتی نسیمہ، صبغت اللہ شاہ جی، کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر مجید شاہ ایڈووکیٹ، عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ اور محراب خان گچکی ایڈووکیٹ سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب تربت پولیس کی طرف سے تاحال اس ایف آئی آر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضع رہے کہ مذکورہ سیمینار گذشتہ سال سی ٹی ٹی کے جعلی مقابلے میں قتل کئے گئے بالاچ بلوچ کی برسی کے طوررکھا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جو سیمینار سے زیادہ ایک جلسے کی صورت اختیار کرچکی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment