بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد اور دالبندین میں دو مختلف حادثات و واقعات سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی شدید ہوگئے۔
اوستہ محمد میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔
لیویزکے مطابق جھل مگسی لیویز ایریا گوٹھ دلاور مگسی میں ملزم پپو مگسی نے فائرنگ کر کے شہزاد مگسی کو شدید زخمی کیا جسے لاڑکانہ روانہ کیا گیا جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
قتل کی وجہ سیاہ کاری بتائی جا رہی ہے۔
لیویز نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب دالبندین میں مغربی بائی پاس پر موٹر سائیکل اور پک اپ گاڑی میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہلاک جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بلوچستان ایران آر سی ڈی شاہراہ مغربی بائی پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور پک اپ گاڑی میں تصادم سے موٹر سائیکل پر سوار بن یامین ولد فیض اللہ نامی ایک نوجوان ہلاک جبکہ یوسف ولد حاجی فیض اللہ ،دودا خان ولد ولی محمد شدید زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔