پارہ چنار : مشتعل مظاہرین نے فورسزچیک پو سٹ نذر آتش کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے پارہ چنار میں مسافروں کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرین نے باب کرم سکیورٹی چیک پوسٹ کو آگ لگا دی ۔

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 44 ہوگئی۔

گزشتہ روز ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ 42 افراد کانوائے میں شامل گاڑیوں میں ہلاک ہوئے جب کہ مزید 2 افراد مختلف علاقوں میں مارے گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد سے متعلق قبائلی رہنما جلال بنگش کا کہنا ہے کہ کل کے واقعات کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ہے جب کہ ہلاک افراد کی تدفین کا عمل مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment