کوہ سلیمان میں اسکول پرائیویٹائزیشن منصوبے کے مخالفین کیخلاف مقدمہ درج

0
8

بلوچستان کے علاقے کوہ سلیمان میں حکومت پنجاب نے اسکول پرائیویٹائزیشن کیخلاف مزاحمت کرنے والے علاقہ مکینوںکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حکومت پنجاب سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائزیشن کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کر رہا ہے جس کی علاقہ مکین مکمل طور پر مخالفت کر رہے ہیں۔

اب اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائزیشن کرنےکی حکومتی منصوبے کے مخالفین کیخلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔

عوامی حلقوں نے اسکول پرائیوٹائزیشن کے مخالفین کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کوحکومتی انتقامی کارروائی قرار دیکر اسے آزادی اظہار پر ایک قدغن کہا ہے ۔

اس سلسلے میں کوہ سلیمان کے سیاسی و سماجی ایکٹیوسٹ سعدیہ بلوچ کا کہنا تھا کہ فرضی اور ناتجربہ کار این جی اوز کے ہاتھوں، غریب لوگ اپنے بچوں کا مستقبل دینے کا متحمل نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں یا ہارڈ ایریاز تک خود این جی اوز کی اپنی رسائی بھی نا ممکن ہے۔

انہوںنے کہا کہ آج سے کوہ سلیمان میں اسکول پرائیوٹائزیشن کے خلاف ہر باشعور انسان اپنی استطاعت کے مطابق مزاحمت کا حصہ بنے۔ ورنہ آنے والے نسلیں ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here