لبنان میں 2 ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے ہلاک ہو گئے، یونیسف

0
16

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 2 ماہ کے اندر 200 سے زائد بچے ہلاک ہو گئے۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف کا کہنا تھا کہ لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔

ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں 200 سے زائد بچوں کی ہلاکت کے باوجود ایک پریشان کن رجحان ابھر رہا ہے۔

مزید کہنا تھا کہ یہ رجحان اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ان شہادتوں کے ساتھ ان افراد کی طرف سے لاتعلقی کا برتاؤ جاری ہے، جو ایسے تشدد روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان حملوں کے آغاز سے لبنان میں اب تک کم از کم 3 ہزار 516 افرادہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھر، غزہ میں وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں کم از کم 43 ہزار 922 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here