سوراب میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک ، گوادر سے لاپتہ شخص خضدار سے بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سوراب ،ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ،ایک شخص جاں بحق
بلوچستان کے علاقے سوراب میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سوراب میں حاجی علی ہوٹل کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہو اجس سے شاکر ولد عبدالواحد سناڑی ساکن مل شاہورائی نامی ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر سول ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا تھا جو کہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت مسلم ولد محمد رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔

گوادر سے جبری طور لاپتہ طور پر لاپتہ دشت شولیگ کا رہائشی مسلم ولد محمد رحیم 16 نومبر 2024 حضدار سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

اہلخانہ کے مطابق مسلم ولد محمد رحیم کو 7 مئی 2024 گوادر سے خفیہ اداروں نے اغواء کر کے لاپتہ کردیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment