بلوچ تحریک آزادی کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج ملیشیاؤں کو بناتا ہے،رحیم بلوچ

0
709

بلوچ آزادی پسند رہنما، بی ایس او کے سابق چئیرمین، بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے ضلع کیچ میں ایک اور بلوچ ماں کی قتل پر بلوچ قوم سے پاکستانی فوج کے مسلح حمایت یافتہ افراد کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔

آزادی پسند رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک تازہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
ٍ
محترمہ کلثوم کی بے رحمانہ قتل پر بلوچ عوام پاکستانی فوج اور اس کی پراکسی ملیشیاؤں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،بصورت دیگر ڈنک اور دازن جیسے واقعات وقوع پذیر ہوتے رہیں گے۔ بلوچ تحریک آزادی کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج ملیشیاؤں کو بناتا ہے، مسلح کرکے ان کی سرپرستی کرتا ہے اور انھیں اجازت دیتا ہے کہ وہ اغوا برائے تاوان، رہزنی اور استحصال باالجبر کے ذریعے رقوم پیدا کریں۔

واضح رہے کہ ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد جنکو المعروف ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ تیزی سے سماجی برائیوں میں سرگرم ہیں اور ضلع کیچ میں ڈنک واقع کے بعد اس سلسلے میں تیزی آئی ہے اور پھر ایک بلوچ ماں کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here