مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج کا آبادی پر حملہ،لوٹ مار، خواتین و بچوں پر تشدد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی آرمی نے ضلع آواران کے علاقے پیراندر میں آبادی پر دھاوا بول کر لوٹ مار کے ساتھ خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے پیراندر میں پاکستانی فوج نے پیر کی شام دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو زدکوب کرنے کے ساتھ انکو تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوران آپریشن پاکستان فوج نے گھروں میں لوٹ مار کی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج نے خواتین و بچوں کو سخت دھمکیاں بھی دیں کہ وہ بلوچ آزادی پسندوں سے تعلقات ختم کریں بصورت دیگر انکو سخت اذیت کا نشانہ بنایا جائے گا،

واضح رہے کہ ضلع آواران کا یہ علاقہ پاکستانی فوج کی بارہ آپریشن کی زد میں رہا ہے،۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment