ژوب : اساتذہ کا تادم مرگ بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ژوب میں اساتذہ کا تادم مرگ بھوک ہڑتال آج چوتھے روز بھی جاری ہے ۔

اساتذہ اتحاد پینل کے سربراہ فتح خان مندوخیل کی جانب سے مطالبات کے حق میں چوتھے روز بھی تادم مرگ بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

اساتذہ اور مختلف طبقہ فکر کے افراد نے کیمپ میں تادم مرگ بھوک ہڑٹالیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی صورت فتح خان مندوخیل کو تنہا نہیں چھوڑینگے ۔تمام اساتذہ فتح خان مندوخیل کے شانہ بشانہ ہر جدوجہد میں ساتھ دینگے۔

Share This Article
Leave a Comment