ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد انڈین فوج جدید اسلحہ والی افواج میں شامل

0
25

بھارت نے بڑے پیمانے پر مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے انڈین فوج اب جدید اسلحہ رکھنے والی افواج کی صف میں شامل ہو گئی ہے۔

یہ انڈیا کا خود ساختہ میزائل ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیچر کے روز انڈیا نے یہ تجربہ اوڈیسہ میں کیا ہے۔

انڈیا سے قبل ہائپر سونک میزائل بنانے والے ممالک میں چین، روس اور امریکہ شامل ہیں، جنھوں نے بڑے پیمانے پر مار کرنے والے جدید ترین میزائل تیار کیے ہیں۔

انڈین حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل ان کے سرکاری ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے انڈسٹری پارٹنرز سے مل کر بنایا ہے۔ اس میزائل کو اس طرح تیار کیا گیا کہ اس سے فوج 1500 کلو میٹر سے زائد فاصلے تک پے لوڈ کے ساتھ کسی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

انڈیا نے فلائیٹ ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس میزائل کا ایک کامیاب تجربہ تھا۔

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس تجربے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ اس تجربے نے انڈیا کو ان مخصوص ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جن کے پاس یہ انتہائی اہمیت کی حامل اور جدید ترین ٹیکنالوجی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here