زیارت: منگی ڈیم سے 2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے زیارت کے علاقے منگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلئے گئے ۔

~لیویز کے مطابق گزشتہ شب منگی ڈیم سے پنجاب کے رہائشی افراد کو نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے جو بعد ازاں ان کو قتل کرکے ان کی لاشیں منگی کے قریبی پہاڑ میں پھینک دیئے گئے۔

واضع رہے کہ گذشتہ شب زیارت میں منگی ڈیم کے مقام پر عسکریت پسند وں نے ناکہ بندی کی تھی اور گاڑیوں کی تلاشی لی تھی ۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ شب ناکہ بندی کے دوران 2 افراد کو شناخت کے بعدگرفتار کرلے لے جایا گیا اور بعد میں ان کو قتل کردیاگیا۔

مذکورہ واقعہ کے بعد آج صبح مذکورہ مقام پر پہنچنے والی فوجی بکتربند گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں میجر سمیت2 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ بکتر بند گاڑی حملے میں تباہ ہوگئی۔

عسکری حکام نے میجر سمیت 2 فوجی اہلکاروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی گاڑی پر دھماکے میں میجر حسیب اور حوالدار نور محمد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لیویز فورس لاس نائیک نزاکت کے مطابق زیارت حملے میں زخمی ہونے والوں میں نائیک حفیظ اور نائیک عثمان شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment