بلوچستان میں جہاں پاکستانی فورسز پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ و تیز ی آئی ہے وہیں فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں میں بھی اضافہ ہواہے ۔
ۤآج اور گذشتہ روز سے کوئٹہ ،ڈیرہ بگٹی ،ہوشاپ اور دشت سے فورسز نے 10ن افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
جبری لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت عبدالستار ولد خالد ، طارق ولد حاجی حمزہ، مکیش ولد کہور، باہوٹ ولد رحیم بخش، الطاف ولد غلام جان ، بدل بلوچ اور نودان بلوچ،مقبول ظفر ولد محمد خان ،ظفر احمد ولد عطا محمد بگٹی اور احمد علی عرف ڈیو ولد فیض علی بگٹی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
عبدالستار ولد خالد اور طارق ولد حاجی حمزہ کو ضلع کیچ کے علاگیا قے دشت سے لاپتہ کیا گیا ہے ۔
دونوں دشت شولی کے رہائشی ہیں۔
مکیش ولد کہور، باہوٹ ولد رحیم بخش، الطاف ولد غلام جان ، بدل بلوچ اور نودان بلوچ کو ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے لاپتہ کیا گیا ہے۔
مقبول ظفر ولد محمد خان کو بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ظفر احمد ولد عطا محمد بگٹی اور حمد علی عرف ڈیو ولد فیض علی بگٹی کوڈیرہ بگٹی سے لاپتہ کیا گیا ہے ۔
ضلع کیچ کے علاقے دشت سے لاپتہ ہونے والوں میں سے عبدالستار نامی نوجوان ایک فوٹوگرافر ہے۔