کچھی میں نیشنل پارٹی رہنما قتل ،سوراب میں گاڑی الٹنے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق مقتول کو جلال خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھاگ محمد اکبر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول محمد اکبر بلوچ نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے سابق جنرل سیکرٹری تھے ۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال بھاگ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی تحقیقات اور مزید کارروائی جاری ہے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کچھی کے سابق جنرل سیکرٹری اکبر بلوچ کو قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دن دہاڑے سیاسی کارکن کو گولیوں کا نشانہ بنانا اور قاتلوں کا آزاد گھومنا انتظامیہ کی نااہلی کی انتہا ہے۔ شہید رہنما کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

بیان میں کہاگیا کہ اکبر بلوچ پارٹی کے انتہائی کمٹٹڈ اور فکری ساتھی ہے۔جنھوں نے زمانہ طالب علمی سے بلوچ قومی جدوجہد سے منسلک رہے اور آخر دم تک وہ قومی سیاست کے ساتھ مضبوطی سے وابستہ رہے۔

بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی اکبر بلوچ کی سیاسی قومی خدمات کو قدر و منزلت کی نگاہ دیکھتی ہے اور ان تاریخی الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب سوراب کے قریب گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹنے سے 3افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق پیر کو سوراب کے علاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرتیز رفتار گاڑی ٹائربرسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں3افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

لیویز نے نعش اورذخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا۔

ہلاک اور زخمی ہونےوالوں کا تعلق پنجگور سے بتایایا جارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment