Home مقبوضہ بلوچستان ڈیرہ بگٹی سے ایک شخص لاپتہ، وندر سے لاپتہ نوجوان کی گرفتاری...

ڈیرہ بگٹی سے ایک شخص لاپتہ، وندر سے لاپتہ نوجوان کی گرفتاری ظاہر کردی گئی

0
22

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت دوستین ولد شاہ مراد بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو فورسز نے گذشتہ روز سوئی میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے وندر سے لاپتہ نوجوان جاوید بلوچ کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کراچی میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

دعوے میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی بلوچستان کے علاقے وندر سے حراست میں لے لیا گیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش حملہ آوروں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، اسلحہ اور واکی ٹاکی بھی برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید بلوچ سکنہ وندر کو فورسز نے 16 اکتوبر 2024 کو وندر سے لاپتہ کردیا تھا اور آج انکی گرفتاری کا دعوی کیا گیا ہے ۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here