پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق مسلح افراد نے (ایف سی) کے قافلے پر حملہ گنڈی عاشق درابن روڈ پر کیا۔
حملے کے نتیجے میں اہلکار سید امین ہلاک جب کہ 5 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی۔