بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل کرخ کے علاقہ لاکھارو میں موسیانی زہری قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔
تحصیل کرخ کے علاقہ میں موسیانی قبائل کے درمیان فائرنگ سے محمدعمر ولدمحمدیعقوب ہلاک اور محمدعمران ولد محمد عمر زخمی ہوگئے ۔
مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کرکے زخمی کو مزیدعلاج کے لئے سول ہسپتال خضدار منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔
دوسری جانب مچھ جیل میں عمر قید کاٹنے والے قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طورپرخودکشی کرلی ہے ۔
جیل حکام کے مطابق اتوار کو مچھ جیل میں قتل اور اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں 35سال کی سزا کاٹنے والے مجرم شبیر احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ۔
حکام کے مطابق مجرم کو پہلے سزا ئے موت دی گئی تھی جسے اپیل میں کم کر کے 25سال قید اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔
قیدی کا تعلق قلات کے علاقے چشمہ سے تھے ۔
انتظامیہ نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا ۔