ایران میں کورونا باعث دوبارہ لاک ڈائون کیا جا سکتا ہے،صدرروحانی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا، اور قواعد و ضوابط پر عمل نہ کیا گیا تو ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاو¿ن نافذ کیا جاسکتا ہے۔

اپریل کے تیسرے ہفتے سے ہی ایران نے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کرنا شروع کر دی تھی جس کے بعد کورونا انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

سنیچرکے روز کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2،400 سے زیادہ مریض رجسٹر ہوئے ہیں۔ ایران میں متاثرین کی کل تعداد 184،955 ہوگئی ہے جبکہ وائرس کی وجہ سے 8،730 اموات ہوچکی ہیں۔

متاثرین میں اضافے کے ساتھ ایرانی حکام کو دوسری لہر کا خدشہ ہے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ انفیکشن میں اضافے کے نتیجے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ ایران مشرق وسطی کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

Share This Article
Leave a Comment