چاغی ،واشک ،کوئٹہ واوستہ محمد میں مختلف حادثات وواقعات سے 8افراد ہلاک

0
18
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے چاغی اور واشک میں روڈحادثات اور کوئٹہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اوستہ محمد میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی۔

چاغی میں امین آباد کے قریب ڈاک کے علاقے میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 2 افراد ہلاک خواتین اور بچوں سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نوشکی سے چاغی آنے والی باراتیوں کی گاڑی تیز رفتار کے سبب ڈاک کے علاقے میں الٹ گئی جس میں ایک مرد اور خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل تھے ۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔

اسی طرح واشک میں ایرانی تیل سے بھری 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے گاڑیوں میں سوار 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

لیویز کے مطابق واشک کے علاقے ناگ کے مقام پر ایرانی تیل سے بھری 2 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں موجود 4 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔

علاقے میں فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم سفر کرنے والے مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ لگی گاڑیوں سے لاشوں کو باہر نکالا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ چاروں لاشیں شناخت کے قابل نہیں، حادثہ سب تحصیل ناگ کے علاقے سوراب چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔

لاشیں قانونی کارروائی کے لئے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دی گئیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں نواں کلی ٹیچر کالونی میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نواں کلی کے علاقے ٹیچر کالونی میں رہائش پذیر خاتون بی بی باران کے گھر میں نامعلوم شخص نے گھس کر اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ اغوا کے کیس میں ضمانت پر تھی۔

علاوہ ازیں اوستہ محمدمیں ایک نو جوان نے خود کشی کر لی۔

ذرائع کے مطابق نو جوان امان اللہ ولد محمد امین لہڑی ساکن ایریگیشن کالونی عمر 16/17 سال نے گھریلوں ناچاقی کی بنا پر ٹی ٹی پستول سے فائر کرکے خود کشی کر لی۔

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا ۔

دوسری جانب خود کشی کی تحقیقات کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here