بلوچستان : ایم پی اے کے گن مین کا تربت میں سیاسی کارکن کے گھر پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقہ تربت گوکدان میں پاکستانی کٹھ پتلی ایم پی اے لالا رشید کے گن مین نبیل ولد خورشید نے بی ایس او کے سابق سی سی ممبر کامریڈ طارق امام کے بہن کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے چادر و چاردیواری کو پامال کرکے کامریڈ طارق امام کے چھوٹے بھائی فیصل امام ولد کامریڈ امام بخش پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے لالا رشید کے گن مین نبیل ولد خورشید چادر و چاردیواری کو پائمال کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

یاد رہے کہ تربت ڈنک میں پیش آنے والا واقعہ کے بعد سرکاری سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے خاتمے کیلئے عوامی احتجاج جاری ہے۔

جبکہ دوسری جانب سرکاری سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ کی ڈکیتی اور گھروں کی چادر و چاردیواری کی پائمالی اسی تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مقدمہ نبیل ولد خورشید کے خلاف ایف آر درج کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment