گوادر سے جبری لاپتہ 2 نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کردی گئی۔

ایوب اور معراج ولد نوربخش نامی دونوں جوانوں کو ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد حالیہ دنوں میں سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ایوب ولد حمزہ اور مہراج ولد نوربخش جودونوں دشت بشولی و دشت مکسر کے رہائشی ہیں کوگذشتہ مہینے 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب 12:30 بجے نیو ٹاؤن، گوادر سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔

جبکہ ان کے ساتھ اعجاز ولد حسین نامی نوجوان کو بھی لاپتہ کیا گیا تھا، وہ دو روز قبل بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment