بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر سے پاکستانی فورسز نے 5 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جن میں 2 بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار بتائے جاتے ہیں۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوانوں کی شناخت دودا خالد ، ذکریا ذاکر ولد یعقوب ،اعجاز ولد حسین، معراج ولد نوربخش اور ایوب ولد حمزہ کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
دودا خالد اور ذکریادنونوں سرکاری ملازم لیویز کے اہلکار ہیں۔
پانچوں نوجوانوں کو گوادرشہرسے نیو ٹاؤن کے مقام سے 27 ستمبر کی رات 12 بجے کے وقتحراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کر دیا گیاجو ہنوز لاپتہ ہیں۔
اعجاز ولد حسین، معراج ولد نوربخش اور ایوب ولد حمزہ تینوں نوجوانوں کا تعلق دشت بشولی سے بتایا جاتاہے،جن میں ایوب اور اعجاز رشتہ دار ہیں۔