کوئٹہ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں  آٹھویں جماعت کا طالبعلم لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے جانے والے طالب علم کی شناخت عطاء اللہ ولد جمعہ خان کے نام سے ہوگئی ہے جسے دو مہینے پہلے 5 ستمبر کو کوئٹہ سے ان کے گھر کلی جمعہ خان سے جبری طور پر گمشدگی کا نشانہ بنایاگیا جس کے بعد سے اب تک وہ گمشدہ ہیں۔

لاپتہ ہونے والا طالب علم آٹھویں جماعت کا طالب ہے جو اس وقت باقاعدگی سے اپنی کلاسز لے رہا تھا۔

سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ خاندان ایک عرصے سے ریاستی جبر کے نشانے پر ہے، اسی خاندان سے تعلق رکھنے والا محمد علی چپر کو قلات سے فورسز نے جبری گمشدگی کے بعد قتل کیا تھا۔

لواحقین نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچے کیلئے آواز اٹھائیں تاکہ انکی بازیاب ممکن ہوسکے۔

Share This Article
Leave a Comment