پنجگور میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ،گورکوپ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد ن کے حملے میں  5 افراد ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم میں مسلح افراد نے زیر تعمیر ڈیم پر سیکیورٹی کے لئے معمور افراد پر حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر علی ولد محمد علی سکنہ مجبور آباد پنجگور، امین اللہ سکنہ کوئٹہ، نواز سکنہ سندھ، حسین علی شاہ ولد محمد حق سکنہ سنگے قلات چتکان پنجگور اور عبدالغفور ولد انعام اللہ سکنہ بالگتر کے ناموں سے ہوگئی ہے جبکہ محمد شفیع ولد شہزاد کیلکور بالگتر زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہلاک افراد کے اسلحہ پر قبضہ کرکے تعمیراتی مشینری اور دو کمروں کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع دعویٰ کر ر ہے ہیںکہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہے جو اس وقت زیر تعمیر ڈیم کی حفاظت کے لئے معمور تھے، جنہیں مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

گورکوپ سری کلک سے ملنے والی لاش کی شناخت مقصود ولد گواران سکنہ ھوشاب تل سر کے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو گذشتہ دنوں مسلح افراد نے اغواء کرلیا تھا۔

علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق مبینہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تھا تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment